کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستانی بھی عجیب ہیں ایک طرف مہنگائی کا رونا روتے ہیں تو دوسری جانب اپنی شاہ خرچیاں بھی کم نہیں کرتے۔ مہنگائی کے باوجود سونے اور موبائل فونز کی خریداری میں کمی نہیں آئی، جولائی سے دسمبر تک پاکستانیوں نے 33 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے۔
جبکہ گزشتہ سال ان کا حجم29 ارب ر وپے تھا۔ خرچے کی بات ہو اور خواتین پیچھے رہ جائیں یہ کیسے ممکن ہے۔ چھ ماہ میں10 ارب65 کروڑ روپے کا سونا درآمد کیا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں سونے کی خریداری29 فیصد زائد رہی اس کے علاوہ 6 ماہ میں پاکستانی 64 ہزار ٹن کی چائے پی گئے۔
جس کی مالیت 17 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ مزے مزے کے پکوان کیلئے 97 ارب کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ 4 ارب روپے کا سویا بین تیل اس کے علاوہ ہے۔ پرتعیش اشیا کی درآمد سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہورہا ہے جس سے غیر ملکی ادائیگیوں کا دباو بڑھ رہا ہے۔