وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر کے ملک لٹیروں اور دہشت گردوں کے حوالے کر دیا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کے خوش نصیبوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان صرف ایک ہی صورت میں زندہ رہ سکتا ہے کہ اسے اپنے پاوں پر کھڑا کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے بے گھروں کو اپنی چھت فراہم کی ہے۔ ن لیگ کی حکومت ملک بھر میں آشیانہ اسکیم کا آغاز کریگی۔