بے نظیر بھٹو قتل کیس میں وفاق کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی کوئی بھی حیثیت ہو انھیں بے نظیر قتل کیس میں عدالتی احکامات پر وطن آتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیئے عدالت سے کسی نئے آرڈر کی ضرورت نہیں ہے یہ بات انھوں بے نظیر قتل کیس کی اڈیالا جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالاجیل میں سماعت کے موقع پر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر مقد مے کی آئندہ سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے ملزمان کو آخری موقع دیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ وہ اپنے وکلا سمیت آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہوں ان کی عدم حاضری کے سبب استغاثہ کے دس گواہان پر جرح کا عمل تعطل کا شکار ہے۔