وزیر داخلہ رحمان ملک نے موبائل فون کی پری پیڈ سم ختم کرنے کا عندیہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ملک دشمنوں نے موبائل فون کے ذریعے دھماکوں کا پروگرام بنایا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ موبائل فون بند کرنے سے تخریب کاری روکنے میں مدد ملی۔ انہوں نے پری پیڈ موبائل کی سہولت ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرد سمیں کنٹرول کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کامرہ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات تین ادارے کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ عوام کے جان و مال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔