ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈکی شوخ وچنچل اداکارہ پریانکا چوپڑا نئی فلم میں باکسربن کر مار دھاڑ کرتی دکھائی دیں گی۔ اداکارہ باکسنگ کے ٹپس لینے خاتون باکسر میری کوم کے گھر پہنچ گئیں۔ پریانکا چوپڑاکی نئی فلم بھارت کی معروف باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔
باکسر کا کردار پریانکا چوپڑا نبھارہی ہیں جنہوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے باقاعدہ باکسنگ سیکھنا شروع کردی ہے۔ب ھارتی ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا میری کوم سے ملنے مانی پور پہنچی ہیں جہاں وہ میری کوم کے لائف سٹائل کا جائزہ لیں گی اوران سے باکسنگ بھی سیکھیں گی ۔فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا ہے۔