پریانکا کو گائیکی راس آ گئی ، پورا البم ریلیز کرنے کا ارادہ

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے گانے کے بعد پورا البم لانے کے موڈ میں آگئیں ۔ ممبئی میں اپنے گانے کی پروموشن کرتے ہوئے پریانکامسرور نظرآئیں ۔ پریانکا چوپڑا نے گانا گایا جو سب کو بھایا اس لئے پریانکا نے ایک اور قدم اٹھایا اور کیاوعدہ پورا البم بنانے کا۔

پریانکا کی گائیکی بھی سب کو بھائی ۔ فلموں میں ایکٹنگ کے ساتھ پریانکا چوپڑا اب سنگنگ میں بھی آگے آگے ہیں ۔ جب ان کے گانے ان مائی سٹی کو ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے جس کے بعد پریانکا تو خوشی کے مارے ہواؤں میں ہیں ۔ ممبئی میں اپنے گانے کی پروموشن کے دوران انھوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اب ایسے ہی شاندار گانوں کا پورا البم لائیں گی۔