پریانکا کی گائیکی سے شائقین سحر میں مبتلا

Priyanka chopra

Priyanka chopra

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سانولی سلونی اور دلکش اداکارہ پریانکا چوپڑا حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد اب اپنے نئے البم “ان مائی سٹی” میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لئے تیار ہیں۔خوبصورت اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پریانکا چوپڑا نے شائقین کو اب اپنی آواز کے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔

اپنے نئے البم “ان مائی سٹی” کی لانچ کے لئے پریانکا نے ممبئی میں ایک شو کا اہتمام کیا ہے۔ اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پریانکا نے اپنے کسی ساتھی اداکار کو مدعو نہیں کیا۔ ان مائی سٹی کی پبلسٹی کے دوران معلوم ہوا کہ پریانکا نے صرف انگلش گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔