پشاور: تنخواہوں میں اضافے کے لیے نرسوں کا احتجاج

nurse protest

nurse protest

پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پندرہ دسمبر کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ نرسنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پرآج لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ ان کا مطالبہ تھاکہ سروس اسٹرکچر کا اجرا کیا جائے اوراسٹوڈنٹس نرسز کی اسکالرشپ تین ہزارکی بجائے دس ہزارکی جائے، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔