پشاور : خودکش حملہ، ایس پی کالام خان شہید

peshawar

peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) پولیس وین پر خودکش حملہ سے ایس پی کالام خان شہید جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور اور محافظ شدید زخمی ہو گئے۔

پشتہ خرہ روڈ پر خودکش حملہ آور نے ایس پی مضافات پشاور کالام خان کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ حملے میں ایس پی شہید ہوگئے جبکہ ان کیساتھ موجود محافظ اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے شہر کی ناکہ بندی مزید سخت کر دی ہے اور تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ خودکش حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ دہشتگردی ملک کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشتگرد خوفزدہ نہیں کر سکتے۔