پشاور : خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلہ ، شدت 4.6 تھی

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت چار اعشاریہ ریکارڈ کی گئی ۔صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ ، چترال ، لوئر دیر سمیت پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گے۔

زلزلہ پیماہ کا مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے سے کسی قسم کی کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن خوف و ہراس کے باعث شہر ی گھروں سے باہر نکل آئے۔