پشاور : وزیراعظم عدالتی فیصلوں پر عمل کریں، شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

پشاور : (جیو ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوسف گیلانی ملک و قوم پر رحم کریں اور عدالتی فیصلوں پر عمل کریں۔ پشاور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے حکم نہ مان کر نہ صرف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے بلکہ غیر جمہوری قوتو ں کو ہتھیار دے رہے ہیں۔