پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر چار سالہ عاصمہ کو سوارہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی چارسالہ اسما کو ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ ملزمان نے جرگے کے ذریعے عاصمہ کو سوارہ میں مانگا تھا بچی کے اہل خانہ نے انکار کر دیا جس پر ملزمان نے بچی کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ عاصمہ کو اس کا بھائی پشاور لے آیا جہاں اس نے چیف جسٹس ہائیکوٹ کو درخواست دی ۔ پولیس تین گرفتار ملزمان کی نشاندہی پردیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔