پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ کو قتل کر دیا۔ تھانہ بھانہ مانڑی کی حدود میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ گھر کے قریب واقع مسجد سے نماز پڑھ کرواپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ کا تعلق صوابی سے تھا۔ ان کی تدفین منگل کو آبائی علاقے میں کی جائے گی۔