پشاور جماعت اسلامی ضلع پشاورنے خیبرایجنسی میں جاں بحق افراد کے لئے دھرنا دینے والے شرکا پر پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے آج پورے خیبرپختون خوا میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی خیبرپختون خوا کے صوبائی امیر پروفیسر ابراھیم نے دھرنے کیشرکا پر پولیس شیلنگ اور فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ پورے ملک میں دھرنے ہو رہے ہیں۔
پولیس نے میتوں کا بھی خیال نہیں کیا اور شرکاء پر شیلنگ اور فائرنگ کی دنیا میں کہیں بھی اس کی مثال نہیں ملتیں انھوں نے کہا جماعت اسلامی خیبرپختوں خوا اس ظلم کے خلاف آج پورے صوبے میں یوم احتجاج منائے گی،اس واقعہ کے خلاف کے پی کے میں احتجاج کیا جائے گا۔