پطرس بخاری

 

Patras Bokhari

Patras Bokhari

نام :: سید احمد شاہ بخاری

تاریخ پیداءش :: 01/10/1898

05/12/1958 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: ادیب

احمد شاہ بخاری 1 اکتوبر 1898 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید اسد اللہ شاہ پشاور میں ایک وکیل کے منشی تھے۔ ابتدائی تعلیم پشاور میں حاصل کی اور اس کے بعد گورنمٹ کالج لاہور میں داخل ہوئے اور اعزازی نمبروں کے ساتھ ایم اے پاس کیا۔

طالب علمی کے زمانے میں انہیں شعر و ادب سے گہری دلچسپی تھی۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے میگزین (راوی) کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ایم اے کرنے کے بعد آپ انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ڈگری حاصل کی۔ وہاں کے اساتذہ کی رائے تھی کی بخاری کا علم اس قدر فراخ اور وسیع و بسیط ہے کہ ایک انگریز کے لیے بھی اتنا علم اس عمر میں رکھنا کم وبیش ناممکن ہے۔

وطن واپس آنے پر سنٹرل ٹیننگ کالج اور پھر گورنمنٹ کالج میں انگریزی ادبیات کے پروفیسررہے۔ 1937 میں آل انڈیا ریڈیو کا محکمہ قائم ہوا تو بخاری کی خدمات مستعار لی گئیں ۔ اور وہ سات برس تک بطور ڈائریکٹر ریڈیو سے منسلک رہے۔

قیام پاکستان کے بعد آپ لاہور آگئے اور گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1950 میں آپ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل نمائندہ بنا کر بھیجا گیا۔ اس عہدے پر 1954 تک فائز رہے۔ 1955 میں اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ آپ دسمبر 1957 میں ریٹائر ہونے والے تھے اور کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسری قبول کرچکے تھے مگر موت نے مہلت نہ دی اور 5 دسمبر 1958 کو صبح نیویارک میں حرکت قلب بند ہوگئی۔

اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن اپنے قلمی نام پطرس سے زیادہ مشہور ہوئے۔ عظیم مصنف 5 دسمبر 1958 کو نیویارک امریکا میں وفات پا گئے۔