اسلام آباد(جیوڈیسک)چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کہتے ہیں پنجاب 65 فیصد کرپشن کا ذمہ دار ہے۔کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب کے نمائندوں کو بلایا جائے۔
چیئرمین نیب نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے کابینہ کمیٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کا اجلاس جلد بلایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہونے والی کرپشن کی 65 فیصد ذمہ داری پنجاب پر عائد ہوتی ہے اس لیے اجلاس میں اس کی نمائندگی لازمی ہونی چاہئے۔