پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کے متعدد میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، مختلف حادثات میں دس افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے ادھر شدید دھند کے باعث دو گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور شیخوپورہ موٹروے کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
حادثات میں ہلاکتوں کے بعد پنجاب کے متعدد میدانی علاقوں میں شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،فیصل آباد روڈ گوجرہ موڑ کے قریب دھند کے باعث چِنگ چی رکشہ ٹرک کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ جھنگ میں تین مختلف حادثات میں مزید تین ہلاکتیں ہویئں،گوجرانولہ میں مختلف حادثات میں دھند نیدو افراد کو نگل لیا،چیچہ وطنی میں بھی دھند کے باعث ملتان سے لاہور جانے والے بدقسمت کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے جا ٹکرا ئی جس کے باعث خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
ساہیوال میں ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس دھند کے باعث الٹ گئی7 افراد زخمی ہوگئے،لاہور میں بھی آج صبح شدید دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا،موٹر وے حکام نے ہائی وے پر بھی سفر کرنے والے ڈرایئور حضرات کو فوگ لایئٹس استعمال کرنے اور احتیاط سے ڈرایئونگ کرنے کو کہا ہے۔