لاہور : (جیو ڈیسک) حکومت پنجاب نے حال ہی میں ہونے والے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسپورٹس فیسٹیول دنیا کا واحد ایونٹ تھا جس میں بیک وقت ساڑھے بارہ لاکھ کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ایونٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایک سے اٹھارہویں گریڈ تک کے دو سو پچپن ملازمین کو بائیس لاکھ اسی ہزار روپے کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔