پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بجلی کا بحران جاری و ساری

گجرات (جی پی آئی) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، سحری و افطاری کے اوقات کار میں بھی گجرات شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں بجلی غائب رہتی ہے ، حکومت کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوا ، حکومت ،وزارت پانی و بجلی سے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ، وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کی واضع ہدایات کے باوجود ضلع گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 22گھنٹے ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے اعلان سے قبل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16سے 20گھنٹے تھا ، جبکہ عوام کو بجلی کے بل دوگنے موصول ہو رہے ہیں ،جیسے کے حکومت امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے بجلی ڈالروں میں خرید کر پاکستانی عوام کو فراہم کر رہی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں باتیں کرنا تو آسان ہے مگر غریب محنت کش مزدور اس طرح بجلی کا بل ادا کر رہا ہے جسے ملک میں صنعت لگا رکھی ہیں اور بجلی کا بحران ختم ہو چکا ہے اور عوام کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہو ، اس ماہ اگست میں بھی عوام کو وصول ہونے والے جولائی کے بل قوت برداشت سے باہر ہیں۔