نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پیسے دے کر اپنے حق میں سروے کرارہی ہے ۔ بیرونی ممالک کی ٹیموں سے سروے کرانے کے بجائے عوامی فلاح وبہبود پر رقم خرچ کی جائے۔
سرائے عالمگیر میں آزاد امیدوار راجہ عابد ملاگر کی ق لیگ کے امیدوار رخمان نصیر مرالہ کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر خطاب میں پرویز الہی نے کہاکہ انہوں نے پیٹرولنگ پوسٹیں بنوائی مگر پنجاب حکومت نے ان کا پیٹرول ہی بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بس سروس کیلئے اربوں روپے لگا دئے گئے اور آئندہ ماہ پنجاب حکومت کے پاس تنخوائیں دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔
پرویزالہی نے کہا کہ پہلے پنجاب حکومت نے اربوں روپے سستی روٹی کی مد میں تندوروں میں جھونک دئیے پھر پیلی ٹیکسی اسکیم لے آئے لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں وہ ٹیکسی میں کیا سفر کریں گے ۔