پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں انٹر کالجز اورانٹر سکولز گرلز مقابلہ کا انعقاد
Posted on February 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی میں انٹر کالجز اور انٹر سکولز گرلز مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح ڈی او کالجز غیاث الدین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاہد ناز نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاہد ناز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کھیلوں کے فروغ کیلئے جو قدم اٹھایا ہے اس سے کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو بھی شعور ملا ہے ، اور وہ معاشرتی برائیوں سے بچ سکتے ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ عوام کی فلاح کیلئے اس طرح کے اچھے قدم اٹھا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوان نسل صحت مند ہو سکتی ہے ، خصوصاً طالبات جنہوں نے ایک نسل کو پروان چڑھانا ہے ان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے ، اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو سراہتے ہیں کہ وہ جس طرح نوجوان نسل کی فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہیں اگر اسی طرح حکمرانوں کی سوچ ہو جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے ، ڈی او کالجز غیاث الدین نے کہا کہ نوجوان نسل میں شعور بیدار ہوا ہے جس سے عوام کو ے پناہ سہولت ملی ہے اور کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں ، جس طرح آج کھیلوں کے میدان آباد ہیں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ، محکمہ تعلیم وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے ، اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ، اور مختلف کھیلوں کے مظاہرے کیے گئے ، ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر شکیل سرور ، شازیہ نورین ، پروفیسر طارق ، سید غلام عباس شاہ و دیگر موجود تھے ، مختلف مقابلوں کے نتائج کے مطابق سومیٹر ربیعہ امتیاز فرسٹ ، اقرء طارق سیکنڈ ، دوسو میٹر حذیفہ فرسٹ ، شہر بانو سیکنڈ ، چار سو جذیفہ فرسٹ ، ردا فاطمہ سکینڈ ، آٹھ سو میٹر شمائلہ فرسٹ ، شاہین ناز سکینڈ ، پندرہ سو مریم فرسٹ ، شمسا سکینڈ ، شاٹ پٹ گندیل فرسٹ ، اقرء ڈار سیکنڈ ، لانگ جمپ سونیا فرسٹ ، شمائلہ سکینڈ ، جیولن تھرو ربیعہ مشتاق فرسٹ ، سونیا سکینڈ ، گرلز ہائی سکول سو میٹر ثمرا فرسٹ ، فرح صابر سکینڈ، دوسو میٹر فرح صابر فرسٹ ، ارم ریاض سکینڈ ، چار سو میٹر اقراء فرسٹ ، آمنہ ریاست سیکنڈ ، آٹھ سو میٹر فرح صابر فرسٹ آمنہ ریاست سکینڈ ، پندرہ سو میٹر اقراء فرسٹ فرح صابر سکینڈ ، شارٹ پٹ شانزہ فضل فرسٹ ، نائلہ شفیق سکینڈ ، جیولن تھرو اقراء اشرف فرسٹ ، آمنہ جاوید سیکنڈ ، لانگ جمپ آمنہ فرسٹ ثمرا سکینڈ ، بیڈمنٹن کالجز فرسٹ پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کنجاہ ، سکینڈ یونیورسٹی آف گجرات مرغزار کالج ، بیڈمنٹن سکولز فرسٹ پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول جلالپور جٹاں فرسٹ ، گورنمنٹ ہائی سکول غریب پورہ سکینڈ، بوائز سکول اتھیلیٹکس سو میٹر محمد سلیم فرسٹ ، فیصل سکینڈ ، دو سو میٹر ثاقب علی فرسٹ ، مدثر سکینڈ ، چار سو میٹر ثاقب علی فرسٹ ، فیاض سکینڈ ، آٹھ سو میٹر فیاض فرسٹ کاشف سیکنڈ ، پندرہ سو میٹر کاشف فرسٹ ، ارسلان سکینڈ ، شارٹ پٹ فخر حسین فرسٹ ، علی عرفان سکینڈ ، جیولن تھرو احتشام فرسٹ ، واحد اللہ خان سکینڈ ، لانگ جمپ عامر شہزاد فرسٹ ، شعیب سکینڈ رہے ۔