پنجاب حکومت نے جعلی حکیموں اور اطائیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں جعلی حکیموں اور اطائیوں کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں پنجاب بلڈ لائن سسٹم شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے لاہور میں دس کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔