پنجاب میں سی این جی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

CNG Station

CNG Station

پنجاب(جیوڈیسک)سردی میں اضافے کے ساتھ پنجاب میں سی این جی اور گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ سوئی گیس حکام نے لاہور ریجن میں تین روزہ لوڈشیڈنگ کو بڑھاتے ہوئے سی این جی اسٹیشن آج چھٹے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے باعث گھریلو سطح پر گیس کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے گیس اسٹیشن آج چھٹے روز بھی بند رہیں گے۔ شیڈول کے مطابق لاہور ریجن میں پیر سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک تک سی این جی اسٹیشن بند رہتے ہیں ۔

سی این جی اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے لاہور شیخوپورہ، ساہیوال ، ملتان اور گوجرانوالہ میں بھی شہریوں کو گاڑیوں کے لیے گیس میسر نہیں ہو گی۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ گیس کی طلب کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔