پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے پر ٹریفک کی روانی متاثر

fog

fog

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹرچینج اور پشاور سے برہان انٹرچینج تک موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے مغرب سے آنے والی سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے اور سردی بڑھنے کی وجہ سے دھند کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دھند کا سلسلہ مزید دس روز تک جاری رہے گا۔ موٹروے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور لاہور سے چیچہ وطنی تک حد نظر صفر ہے۔ جبکہ لاہور انٹر چینج سے بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر شفیق کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی گاڑیوں کو موٹروے پولیس کی رہنمائی میں لاہور تک پہنچایا جا رہا ہے۔