پنجاب میں ڈینگی کے مزید چار شکار

Dengue

Dengue

لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں تین جبکہ پنجاب میں چار افرد ڈینگی بخار سے ہلاک ہو گئے۔ پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 380ہو گئی۔
لاہور میں ایک مریضہ گنگا رام اسپتال ایک مریض جناح اسپتال جبکہ گھرکی ٹرسٹ اسپتال اور اتفاق اسپتال میں بھی ایک ایک مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوا۔پنجاب میں اب تک ڈینگی بخار سے 21245 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 17431کا تعلق لاہور سے ہے ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں اکتالیس نئے ڈینگی کے کیسز سامنے آئے جن میں سے چوبیس کا تعلق لاہور سے ہے۔