پنجاب : پوش علاقوں میں 5 مرلہ کے گھروں پر بھی پراپرٹی ٹیکس

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بڑے گھروں کے بعد پنجاب میں پوش علاقوں میں پانچ مرلے کے گھروں پر بھی پراپرٹی ٹیکس لگا دیا گیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پوش علاقوں میں پانچ مرلے کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کا استثنی ختم کر دیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار میں اے کیٹیگری کے علاقوں میں پانچ مرلے کے گھروں پر بھی ٹیکس عائد ہو گا۔ پنجاب بھر میں پانچ مرلے کے گھر ٹیکس سے مستثنی تھے۔اس سے پہلے حکومت کی جانب سے صرف دو کینال کے بڑے گھروں پر لگثری ٹیکس کا اعلان کیا گیا تھا۔