پنجاب کے وزیر خزانہ کے استعفعے کی اطلاعات

rana asif

rana asif

پنجاب : (جیو ڈیسک)پنجاب کے وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند دن پہلے عہدے کا حلف اٹھانے والے وزیر خزانہ نے دہری شہریت رکھنے اور مذہب کی تبدیلی سے متعلق تنازع پیدا ہونے پر اپنا استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے استعفی خود طلب کیا ہے۔ 9 جون کو بجٹ پیش کرنے کے لئے وزیر تعلیم میاں مجتبی شجاع الرحمان کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپا جارہا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے رابطہ کرنے پر رانا آصف محمود نے مستعفی ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عہدے سے استعفی نہیں دیا نہ قیادت نے مانگا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے استعفی مانگا تو پیش کرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور اپوزیشن نے مذہب کی تبدیلی سے متعلق غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، کچھ لوگ انہیں شہباز بھٹی بنانا چاہتے ہیں۔ رانا آصف نے الزام عائد کیا کہ وزیر خزانہ بننے کا خواہشمند مسلم لیگ ن کا اقلیتی ایم پی اے ان کے خلاف بے بنیاد مہم چلارہا ہے۔