پنجاب : (جیو ڈیسک) محکمہ خوراک نے کسانوں سے دو لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی، صوبے کے انیس بڑے خریداری مراکز پر بینکوں کے تعاون سے بینک بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے خوراک منشا اللہ بٹ نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب میں 37 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف تیس مئی تک پورا کر لے گا۔ جبکہ وزیر زراعت احمد اعلی اولکھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی خریداری کے لئے تین سوچوہتر مراکز قائم کردیئے گئے ہیں اور اس کے لئے نوے لاکھ سے زائد باردانہ تقسیم کسانوں میں تقسم کیا جا چکا ہے۔ سیکرٹری خوراک عرفان علی کاکہناہے کہ خریداری سنٹر پر باردانہ وافر تعداد میں موجود ہے۔ پچاس بوری تک گندم کی خریداری نقد ادائیگی پر کی جا رہی ہے جبکہ اس سے زیادہ بوریوں کی ادائیگی دو دنوں میں کی جارہی ہے۔