پنجگور (جیوڈیسک) پنجگور میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ نواحی علاقے گرمکان میں پولیس اہلکار قدیر اپنے سبزی کی دوکان میں بیٹھا تھا کہ اچانک حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس سے قدیر، سبزی فروش محمد گل اور انکا ایک ساتھی عباس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔