روس کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے وزیرِاعظم ولادی میر پوتن کے صدر بننے کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ وزیر اعظم پوتن چار مارچ کو ہونے والے صدراتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور ان کی فتح متوقع ہے۔ مظاہرے ولادی واسٹک سے شروع ہو کر روسی دارلحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں اختتام پذیر ہوئے۔ مظاہرین نے پوتن کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کو منظم کرنے والے حزبِ مخالف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی حامی ٹریڈ یونینوں نے مظاہروں کا انتظام کیا تھا۔