گوجرانوالہ (جیوڈیسک)گوجرانوالہ بورڈ میں انٹر پری میڈیکل میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اسد محمود نے صوبائی وزیر تعلیم سے میڈل لینے سے انکار کردیا۔تقسیم اسناد کی تقریب میں اس وقت عجیب صورتحال پیداہوگئی جب صوبائی وزیر تعلیم مجتبی شجاع الرحمان پوزیشن ہولڈز میں میڈلز تقسیم کررہے تھے۔ پوزیشن ہولڈر اسد کو اسٹیج پر بلایا گیا تو اسنے میڈل لینے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اسد کا کہنا تھا پولیس نے اس کے اہل خانہ کو تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔بعد میں وزیر تعلیم کی انصاف دلانے کی یقین دہانی پراسد نے میڈل وصول کیا۔