کراچی :(جیو ڈیسک) سندھ اسمبلی کے حلقہ ترپن پر ضمنی انتخاب کی امیدوار وحیدہ شاہ نے اپنا بیان وکیل کے ذریعے صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں ریٹریننگ آفیسر علی اصغر صیال کے روبرو وحید شاہ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وحیدہ شاہ بیماری کی وجہ سے حاضر نہیں ہوئیں لیکن انہوں نے اپنا بیان وکیل کے ذریعے جمع کرادیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے انتخابی عملے کی پہچان نہ ہونے کے باعث ان سے غلطی ہوئی ، اس پر انہوں نے متعلقہ لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔
ریٹریننگ آفیسر علی اصغر سیال کے روبرو اب تک چھ افراد نے بیانات قلم بند کرائے ہیں۔ ان میں شگفتہ میمن، حبیبہ میمن، ڈی ایس پی عرفان شاہ، پولنگ ایجنٹ آپا زہرہ ، آزاد امیدوار مشتاق تالپور ،عامر زرداری شامل ہیں۔