پولیس تھا نہ بھمبر میری بیوی کے ساتھ ذیادتی کرنے والوں کو گرفتار کرے : شہزاد احمد

بھمبر:(جیو ڈیسک) پولیس تھا نہ بھمبر میری بیوی کیساتھ ذیادتی کرنے والوں کو گرفتار کرے خالد ولد محمد اسلم کو بھی گرفتار کیا جائے ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور میری بیوی کو بھی رہا کیا جا ئے ایس پی بھمبر مداخلت کریں اور ہمیں انصاف دلوائیں ان خیالات کااظہار بھمبر کے شہری ،محنت کش فروٹ فروش شہزاد احمد ولد محمد صدیق نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شہزاد احمدنے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بیوی میکے گئی تھی اور واپس نہ آئی موصوفہ ایک ہفتہ بعد گھر واپس آ گئی اور اس نے مجھے بتایا کہ اسے بابر صدیق ولد محمد صدیق سکنہ بھمبر ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا بابر صدیق اور خالد اسکے ساتھ زنا کرتے رہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بابر صدیق کو گرفتار کر لیا جبکہ خالد ولد محمد اسلم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا اور سر عام دندھناتا پھر رہا ہے اوراب مجھے اور میری بیوی کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ راضی نامہ کیا جائے اور بیان تبدیل کیا جائے میں ایس پی بھمبر سے اپیل کرتا ہوں کہ میری داد رسی کی جائے اور میری بیوی کیخلاف قائم مقدمہ بھی ختم کیا جائے اور میری بیوی کیساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کیخلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔