پولیس نے انجمن پٹواریاں کو احتجاجی کیمپ میں بیٹھنے سے روک دیا
Posted on June 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: پولیس نے انجمن پٹواریاں کو احتجاجی کیمپ میں بیٹھنے سے روک دیا پٹواریوں نے اے سی کے خلاف ڈی پی او کو درخواست دے دی ، اے سی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا تو عدالت میں رٹ دائر کریں گے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی پٹواریوں کی حمائیت کا علان کر دیا، ہمیں احتجاج سے کوئی نہیں روک سکتا احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے واصف بشیر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے ہم قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے ضلعی صدر کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے پٹواریوں کو احتجاجی کیمپ میں بیٹھنے اور پر امن احتجاج کرنے سے روک دیا ہے اور تحصیل آفس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جب کہ پٹواریوں نے ڈی پی او کو دی گئی درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ اسے سی واصف بشیر نے پٹواریوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا ہے اور دریا ں بینرز گاڑی میں ڈال کر لے گیا ہے احتجاج کرنے سے روک دیا ہے اور پٹواریوں کو دھمکیاں دیں ہیں لہٰذا واصف بشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈی پی او نے اے سی کے خلاف کاروائی نہ کی توآج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کریں گے ضلعی صدر چوہدری امتیاز احمد وڑائچ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم اور چوہدری سہیل اشرف گوندل نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ہم آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور کریں گے ہم پولیس اور واصف بشیر کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ہیں پٹواری پوری طرح متحد اور مستحکم ہیں اور پٹواریوں کا اتحاد ہی ان کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل ہے