کراچی : (پریس ریلیز)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا انسداد پولیو مہم کے معائنے کے لئے اچانک شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ عوام سے ملاقات اور سہہ روزہ جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلات معلوم کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کو کامیاب بنا کر صحت مند زندگی کے فروغ میں حصہ لیا جائے انہوں نے عوام کو بتا یا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین بچوں میں قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں نہ صرف پولیو بلکہ دیگر امراض سے بھی محفوظ ربنا تا ہے دورے کے موقع پر ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید ،شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پروزیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے نشاط محمد ضیاء قادری نے انسدا پولیو مہم کے معائنے کے موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے بعد از مہم علاقائی سروے کو یقینی بنا کر انسداد پولیو مہم کی افادیت کو قائم رکھا جائے ۔
NISHAT MUHAMMAD ZIA QADRI
اس موقع پر مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران سرکاری ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں اور میٹرنٹی ہومز میں قائم کئے گئے کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر موقع پرموجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے جہاں علاقائی ترقی اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات سے مستفیذ کونے کے لئے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو فعال بنا نے کے لئے بھی کوشاں ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈز میں پولیوسے بچائو کی ویکسین پلوائیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں پولیو کے اثرات سمیت دیگر مہلک امراض سے محفوظ بنا یا جاسکے انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران اگر کسی بھی وجہ سے پولیو سے بچائو کی ویکسین پلانے والی ٹیمیں اُن کے گھر تک نہ پہنچ سکیں تو قریبی سرکاری ڈسپنسریوں یا ہسپتالوں میں جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی پلوالیں تاکہ پولیو سمیت دیگر مہلک امراض سے بچوں کو محفوظ رکھا جا سکے ۔