کراچی (جیوڈیسک) کراچی صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ افسوس ناک ہے تاہم مایوس نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف ہار نہیں مانیں گے ۔
کراچی میں 36 ویں ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرزرداری نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ہے، اسی لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے سیاسی تسلسل کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ہرحصے میں دہشت گردی کیخلاف ان کی جنگ ہے اور وہ مایوس نہیں ہوں گے اور نہ ہی دہشت گردوں سے ہار مانیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں مشکلا ت کا اندازہ ہے پاکستان کو خوراک میں خود کفیل بنائیں گے۔