پوپ بینیڈکٹ کا غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کا اعلان

Pope Benedict

Pope Benedict

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ شانز دہم نے غزہ میں جاری تشدد کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت اور تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں۔

ذرائع کے مطابق پوپ بینی ڈکٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نفرت اور تشدد مسئلے کا حل نہیں۔ پوپ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے اور مذاکرات کے عمل کے فروغ کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔