پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ درآمد کردہ مائع پٹرولیم گیس کی فی قیمت میں ایک ہزار ایک سو چوالیس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے اگر ملک میں پیداواری سطح پر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت ڈیڑھ سے دو روپے فی کلو مہنگی ہوجائے گی۔ جبکہ گیس کا چھوٹا سلنڈر تیئس روپے اور بڑا سلنڈر اڑسٹھ روپے مہنگا ہو جائے گا۔