پٹواریوں اور انتظامیہ کا تنازعہ عوام کے لیے وبال جان ہے:ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات : پٹواریوں اور انتظامیہ کے مابین تنازعہ گجرات کے عوام کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے کوئی پرسان حال نہیں ، حکمران جماعت کا کردار بھی انتہائی بھیانک دکھائی دے رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ میں معاملات کو خراب کرنے والے سیاسی مہرے اور مفاد پرست عناصر اب اپنا دامن بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن ایک طرف تو کرپشن کے خاتمے اور گڈ رننس کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے ، لیکن عملاً بدعنوانی اور بیڈ گورننس کا خود ہی باعث بنی ہوئی ہے ، جس کی زندہ مثال پٹواریوں کے معاملہ پر ن لیگ کی مقامی قیادت کا کردار ہے ، جو شہریوں پر روز روشن کی طرح عیاں ہو چکا ہے ، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں ، عوامی مفاد میں اٹھنے والے ہر اقدام کی تحسین کرتے ہیں ، کرپٹ افراد کے پیچھے پردہ نشینوں کے خلاف ایک بڑی مہم چلائی جائے گی ، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا غریب جانبدار افراد پر مشتمل ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے اس ضمن میں جماعت اسلامی گجرات اپنا کردار اداکرنے کو تیار ہے ، اے سی اور پٹواریوں کا رشتہ والدین اور اولادکی طرح ہوتا ہے مگر غلط حکمت عملی اور مفاد پرست سیاستدانوں کی مداخلت اور پشست پناہی نے اسے کس موڑ پر پہنچا دیا ہے ۔