اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت پر بیان میں کہا ہے کہ ٹیم نے 27 مارچ سے یکم اپریل تک بھارت کا دورہ کیا اور پٹھانکوٹ ائر بیس حملے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی۔
ٹیم کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اب تک کی تفتیش پر پریزنٹیشن دی گئی۔ ٹیم نے کرائم سین کا دورہ کیا اور بعض گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے۔ پاکستان میں اس سے متعل مزید تفتیش جاری ہے۔
بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے گواہوں کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں لایا گیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی تفتیش میں پیشرفت سے این آئی اے کو آگاہ کیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ دہشت گردی کیخلاف تعاون کی سوچ کے پیش نظر کیا گیا۔