گال : (جیو ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم تین سو اٹھارہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں انگش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان سری لنکا نے نامکمل اننگز آٹھ وکٹ اور دو سو نواسی رنز سے دوبارہ شروع کی۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب رہے، جے وردھنے ایک سو اسی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جیمز اینڈرسن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سمت پٹیل دو اور اسٹورٹ براڈ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔