کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ایسٹ کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم قائد عوامی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85ویں سالگرہ منعقد کی گئی اس موقع پر شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنان اور عوام نے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوں آسمان سیاست کا چمکتا باب ہے بھٹو شہید نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر شہروں اور گائوں تک پھیلایا نور محمد انگریز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوامی کے حقوق کی جدو جہد میں سرگرداں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرکے ہی ملک میں خوشحالی ،جمہوریت کو دوائم اور عوام کو با اختیار بنا یا جاسکتا ہے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام نے عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھنے اور بھٹو شہید کے رہنماء اصول پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم کیا اس موقع پر مقررین نے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی پاکستان اور عالم اسلام کے لئے کاوشوں پر انہیں خرا ج تحسین پیش کیا اور سیاست میں اُن کے بتائے گئے راستوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور خوشحالے کے لئے جد وجہد کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔