پہلے سات ماہ : ٹیکس وصولیاں 65 ارب روپے کم

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران دس کھرب بیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو مقررہ ہدف سے پینسٹھ ارب پورے کم ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کیلئے مقرر کردہ دس کھرب پچاسی ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں پینسٹھ ارب روپے کم رہیں ، ٹیکس وصولیوں میں اس کمی کی وجہ اقتصادی سرگرمیاں کی سست روی ہے۔

اگر نظر ثانی شدہ ٹیکس وسولیوں کا ہدف سامنے رکھا جائے تو ایف بی آر کو فروری تا جون دوہزار تیرا کے دوران مزید بارہ کھرب گیارہ ارب روپے کے ٹیکس اکٹھے کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر پہلے ہی رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف نظر ثانی کے بعد بائیس کھرب اکتیس ارب روپے تک کر چکا ہے۔ ایف بی آر حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں مزید کمی آسکتی ہے اور نظر ثانی شدہ ہدف بھی شائد حاصل نہ کیا جا سکے۔