قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آئی جی سندھ کی فلائٹ چھوٹ جانے پر پولیس کی جانب سے قومی ایئرلائن کے شفٹ مینیجر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔ عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں ارکین کی متفقہ رائے تھی کہ آئی جی سندھ کو کمیٹی کے سامنے طلب کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسے اقدام سے گریز کرے۔ اجلاس میں انڈس ایئرلائن کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جاری ترقیاتی کاموں اور حالت زار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اور بتایاکہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جون 2013 تک مکمل ہو جائے گا۔