پشاور (جیوڈیسک)ملک بھر میں حج آپریشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تین سو انتیس عازمین کو لے کر پہلی پرواز پشاور سے روانہ ہوگی۔ نو ہزار عازمین کو دو سوتراسی پروازوں کے ذریعے بیس اکتوبر تک جدہ پہنچایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پانچ سو تین عازمین حج کو لے کر دوسری پرواز شام کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ پاکستان سے ایک لاکھ نوے ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
لاہور اور کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کل، جبکہ کراچی سے اکیس ستمبر کو روانہ ہوگی۔ سکھر سے پہلی پرواز پچیس ستمبر، ملتان سے ستائیس ستمبر جبکہ سیالکوٹ سے یکم اکتوبر کوروانہ ہوگی۔ عازمین کی دیکھ بھال کیلیے چھ سو بیس افراد پر مشتمل طبی عملہ، تین سو تیس معاونین، چار سو رضاکار جبکہ وزارت مذہبی امور کے دو سو افراد پر مشتمل اسٹاف بھی سعودی عرب جائے گا۔ حجاج کی واپسی اکتیس اکتوبرسے شروع ہوگی۔