پی ایس ڈی پی کے تحت 3 ماہ میں 60 ارب 90 کروڑ روپے دیئے گئے

PSDP

PSDP

وزارت خزانہ نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ اور پانچ روز کے دوران 60 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی تین ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کے مجموعی فنڈز کا سولہ فیصد جاری کر دیا گیا ہے۔

اس دوران انفراسٹرکچر کے شبعے کے لئے 32 ارب 90 کروڑ، سماجی شعبے کیلئے 26 ارب 40 کروڑ اور ایرا کے لئے 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ پاکستان ریلوے کے لئے 6 ارب 64 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ مواصلات کے 81 منصوبوں کے لئے 4 ارب 95 کروڑ روپے جبکہ خزانہ ڈویزن کے 74 منصوبوں کے لئے 2 ارب 10 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔