پی سی بی کا ڈھاکہ ہائیکورٹ کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار

PCB

PCB

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے خلاف ڈھاکہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں پی سی بی نے کہا کہ یہ امر باعث حیرت ہے کہ ایک ایسے معاملہ میں عدالت کو گھسیٹا گیا جو قانونی نہیں اور ایک ایسے درخواست گزار پر کیا گیا جس کا بادی النظر میں اپنا کوئی مفاد ہے اور وہ پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بادی النظر میں عدالت کے روبرو معاملہ قانون سے متعلق نہیں اور پاکستانی کرکٹ شائقین اور دنیا کے کرکٹ شائقین اس امر پر انتہائی پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایک ایسا منفی اثرات کا حامل فیصلہ جاری ہوا ہے جس سے دوطرفہ کرکٹ میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال کے پیدا ہونے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔