پی سی بی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ایس ایم کرشنا نے ویزا پالیسی آسان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق چیئرمین ذکا اشرف اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال ہوا۔
بورڈ کے مطابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز دونوں ممالک کے لیئے فائدہ مند ہیں۔ سیریز کی بحالی صدر آصف علی زرداری اور بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔