پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کا خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر اتفاق

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا (جیو ڈیسک)خیبرپختونخوا پاکستان تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کیدرمیان خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر اتفاق رائے ہو گیا، عمران خان نے پرویز خٹک کو وزیراعلی کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا ہے۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے اتفاق ہو گیا ہے ۔

جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اور اعظم سواتی نے سراج الحق سے ملاقات کی اور تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو اپنا تحریک انصاف کا وزیر اعلی نامزد کر دیا ہے۔11 مئی کے انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں 34 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

خواتین اور 1 اقلیتی نشست ملنے کے بعد یہ تعداد 43 ہوجائے گی۔ جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے بعد اب اتحادی جماعتوں کے پاس 52 نشستیں ہو گئیں ہیں۔ تحریک انصاف کا وزیر اعلی آنے کی صورت میں، سینئر وزرا کے عہدے جماعت اسلامی کے حصے میں آئیں گے۔