پیر محل شہر اور گرد و نواح کے ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ، عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
Posted on December 23, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیر محل شہر اور گرد و نواح کے ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کا فقدان ، عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، اکثر ہوٹلوں کی کچن میں مکھیوں ، مچھروں کی بہتات نظر آتی ہے ، کھانوں کی تیاری میں صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔
جبکہ ہوٹلوں کے ویٹرز میلے کچلیے کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں ، ہوٹلوں کے نام بڑے خوبصورت لیکن کھانوں کا معیار گزارے لائق ہی ہوتا ہے ، ناقص گھی کے استعمال اور صفائی کا خیال نہ رکھے جانے کے باعث ان ہوٹلوں سے کھانا کھانے والے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن ای ڈی او صحت ، ای ڈی او کمیونٹی ، ٹی ایم اے حکام نے کبھی بھی ان ہوٹلوں کا دورہ کر کے صفائی ، کھانے کا معیار چیک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔